مغموم

( مَغْمُوم )
{ مَغ + مُوم }
( عربی )

تفصیلات


غمم  مَغْمُوم

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٧٤ء کو "مثنوی تصویر جاناں" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - غمگین، رنجیدہ، آزردہ خاطر، اداس، غم زدہ، فکر مند، پریشان۔
"وہ دل ہی دل میں ضرور مغموم ہوتے ہوں گے۔"      ( ١٩٨٣ء، نایاب ہیں ہم، ٩٣ )
٢ - [ طب ]  جس کو زکام ہو۔ (مخزن الجواہر)۔
  • grieved;  caused to mourn or lament;  sorrowful
  • sad
  • mournful