متفرق

( مُتَفَرِّق )
{ مُتَفَر + رِق }
( عربی )

تفصیلات


فرق  مُتَفَرِّق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے، اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨١٠ء کو "اخوان الصفا" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جمع   : مُتَفَرِّقات [مُتَفَر + رِقات]
١ - کئی، مختلف۔
"اگر تم متفرق خداؤں کی عبادت کرو گے. تمہاری جو ایک وحدت ہے پاش پاش ہو کر منتشر ہو جائے گی"      ( ١٩٨٦ء، قرآن اور زندگی،١٢ )
٢ - الگ الگ، جدا جدا۔
"اس کے جبڑوں کا سائز متفرق تھا یعنی مردوں کے جبڑے بڑے تھے"      ( ١٩٨٩ء، تاریخ پاکستان (قدیم دور)، ١٠٣ )
٣ - منتشر، تتربتر، پراگندہ، بکھرا ہوا۔
"اس میں اصطلاحی انتشار اور متفرق رجحانات پائے جاتے ہیں"      ( ١٩٩٤ء، صحیفہ، لاہور، اپریل، جون، ٦٨ )
٤ - [ ریاضی ]  چھوٹی مدیں یا رقمیں، خوردہ رقم، مختلف۔
"قرض مقسط ادا ہو گیا، متفرق رہا، خیر رہو"      ( ١٨٦٢ء، خطوط غالب، ٧٩ )
٥ - پھیل جانا (کرنا، ہونا کے ساتھ)۔
"مگر ایک مدت مدیدہ کے بعد عدنان کی اولاد جو قیدار ابن اسمعٰیل کی نسل میں تھی مختلف شعبوں میں متفرق ہو گئی"      ( ١٨٧٠ء خطبات احمدیہ، ١٥٣ )
  • separated
  • dispersed
  • scattered;  dissipated;  ruined;  separate
  • distinct
  • different;  various;  miscellaneous