نرمی

( نَرْمی )
{ نَر + می }
( فارسی )

تفصیلات


نَرْم  نَرْمی

فارسی سے اردو میں دخیل اسم صفت 'نرم' کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت 'می' بطور لاحقہ کیفتی و اہمیت بڑھانے سے 'نرمی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٦٥ء کو "پھول بن" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - ملائم ہونے کی حالت، ملائمت، نازکی، نزاکت۔
"وہ ایک مخصوص نظریہ رکھتے ہیں اور ہر بات بڑی نرمی، ملائمیت، خلوص اور دردمندی کے ساتھ کہتے ہیں"      ( ١٩٩٧ء، کہتے ہیں تجھے (انتصنداں)، ١٧١۔ )
٢ - دھیماپن، آہستگی، رسانیت، حلم، بُردباری۔
"یہی سوچتے ہوئے میں نے نرمی سے کہا"    ( ١٩٨٢ء، بند لبوں کی چیخ، ١٢٩۔ )
٣ - دھیما پن، آہستگی (چال وغیرہ میں)
 وحشی آندھی سے بادل کی ناؤ یہ کہتی ہے دیکھو گہری ندی کس نرمی سے بہتی ہے۔    ( ١٩٧٩ء، جزیرہ، ٥٨۔ )
٤ - گدگداپن، پلپلاپن۔
 کبھی تو نے گالوں کی نرمی دکھائی لچک تو نے پتلی کمر کی دکھلائی      ( ١٩٧٥ء، موجف تبسم، ٤٨٨۔ )
٥ - مہربانی، رحم دلی۔
"آپۖ نے فرمایاجو آدمی نرمی کی صفت سے محروم کیا گیا وہ سارے خیر سے محروم کیا گیا"      ( ١٩٨٩ء، سیرۃ النبی اور ہماری زندگی، ٢٨٢۔ )
٦ - پیار، شفقت، محبت، گدازپن۔
"ان کی آنکھوں میں ایسی نرمی تھی کہ تمام تاثرات ہی بدل گئے"      ( ١٩٨٩ء، یہ لوگ بھی غضب تھے، ١٦۔ )
٧ - سبک، لطافت، ہلکاپن۔
 سلام ان پر ہے جن کے عزم کی سورج میں گرمی رُخِ گل پر محبت جن کی ہے شبنم کی نرمی      ( ١٩٩٣ء، زمزمۂ اسلام، ١٥٤۔ )
٨ - سہولت، آسانی۔
 اک چھوٹی سی دنیا جس کے دُکھ سُکھ بھی چھوٹے چھوٹے کچھ سختی میں کچھ نرمی میں ان کے دن کٹ جاتے تھے      ( ١٩٦٢ء، لاحاصل، ٥٣۔ )
٩ - بُردباری، برداشت، تحمل، سہار۔
"طبیعت کی نرمی، تحمل اور ان کے قلب کی وسعت کا اندازہ کر لیجیے۔      ( ١٩٨٦ء، دلی والے، ٣٠:٢۔ )
١٠ - خوشامد، چاپلوسی، کمی، تخیفیف۔ (جامع اللغات)
١١ - لوچ، مڑنے کی خاصیت، عجز، انکسار۔
"درد کے مزاج کی سادگی، پاکیزگی اور نرمی ان کی زبان میں صاف عیاں ہے"      ( ١٩٩٥ء، نگار، کراچی، اپریل، ٤٠۔ )
١٢ - خوش گواریت، خوش مزاجی۔
"اب اس کی طبیعت میں نرمی دیکھیں اور مزاج خوش باتیں تو بن یامن کی درخواست کریں"      ( ١٩٧٢ء، معارف القرآن، ١٢١:٥۔ )
  • softness
  • smoothness
  • sleekness;  pliancy;  tenderness;  delicacy;  gentleness
  • mildness;  want of firmness;  tameness;  cringing
  • fawning
  • sycophancy;  remission
  • abatement
  • reduction;  easiness;  fluency