مدح

( مَدْح )
{ مَدْح }
( عربی )

تفصیلات


مردح  مَدْح

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٥٦٤ء کو "پرت نامہ" قطب الدین فیروز بیدری (اردو ادب، جون ١٩٥٧ء) میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : مَدْحِیات [مَد + حِیات]
١ - تعریف، توصیف، ستایش، ثنا۔
"آپ وہ ہیں جن کی مدح اللہ تعالٰی نے کی، پھر انسان کیا مدح کرے"      ( ١٩٩١ء، اردو، کراچی، اپریل تا جون، ٣٥۔ )
٢ - [ شاعری ]  وہ نظم جس میں کسی کی تعریف ہو، منظوم تعریف کی تعریف میں لکھا ہوا قصیدہ۔
"ایک پندرہ پند کا ترکیب بند بزرگان دین کی مدح میں ہے"      ( ١٩٨٨ء، لکھنویات ادیب، ٧٧۔ )
  • تَعْرِیْف
  • praising;  praise
  • eulogium
  • commendation;  applause