تشریح

( تَشْرِیح )
{ تَش + رِیح }
( عربی )

تفصیلات


شرح  شَرَح  تَشْرِیح

عربی زبان سے اسم مشتق ہے ثلاثی مزیدفیہ کے باب تفعیل سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨١٠ء کو "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
جمع   : تَشْرِیحات [تَش + ری + حات]
جمع غیر ندائی   : تَشریحوں [تَش + ری + حوں (و مجہول)]
١ - کھول کر بیان کرنا، واضح کرنا؛ معافی وغیرہ کی تفہیم، وضاحت، صراحت۔
"اس خوبی سے تمام مطالب کی تشریح اور تنقید کرتے تھے کہ طلبا کو حیرت ہوتی تھی۔"      ( ١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ١٤ )
٢ - [ طب ]  وہ شعبہ جس میں اعضائے انسانی و حیوانی کی ترکیب اور اجزا چیر پھاڑ وغیرہ کے ذریعے بتلائے جاتے ہیں۔
"تشریح، شکلیات کی وہ شاخ ہے جس میں . ایک حیوان کے اندرونی اور بیرونی بڑے بڑے حصوں اور عضو کی بناوٹ کا حال معلوم کرتے ہیں۔"      ( ١٩٤٠ء، حیوانیات، ٤ )
  • explaining
  • expounding;  dissecting;  explanation
  • elucidation;  declaration;  description;  dissection
  • anatomy;  a skeleton or anatomical preparation