صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - سرد، خنک، جس میں گرمی یا حرارت نہو۔
"گھروں کے دروازے بند ہو چکے تھے الاؤ بھی ٹھنڈے ہو گئے تھے۔"
( ١٩٢٣ء، گوشۂ عافیت، ١٦٩:١ )
٢ - [ مجازا ] بے حِس، جذبات سے عاری، سرد مہر۔
"آپ مسلمانوں کو اس قدر ٹھنڈا نہ سمجھیں"
( ١٩٣٧ء، اشارات، ٢٢ )
٣ - نامرد؛ ہیجڑا؛ سست، کاہل؛ متحمل، بردبار؛ بے نفس، جسے غصہ نہ آئے، رحم دل۔ (نوراللغات؛ فرہنگ آصفیہ)
٤ - [ خاصیتا ] گرمی دور کرنے والا، فرحت دینے والا، سکون بخش۔
گرے جو اشک مژگاں سے مرے تن سے لگا لے تو کہ خس کا عطر ہوتا ہے سنا رشک قمر ٹھنڈا
( ١٨٤٥ء، کلیات ظفر، ٢٤:١ )