صفت  ذاتی (  واحد  ) 
                        
                          
                            
                              ١ - جو اپنی زبان نہ کھولے، چپکا، چپ، ساکت و صاحت۔
                            
                            
                                
                                
                                  "خط کے ختم ہونے پر دو تین لمحے کے واسطے دونوں میاں بیوی خاموش ہو رہے۔"     
                                  ( ١٩١٨ء، انگوٹھی کا راز، ١٦ )
                                
                             
                           
                          
                            
                              ٢ - [ مجازا ]  سنسان، ویران، اداسی سے معمور۔
                            
                            
                                
                                
                                  "جس کمرے میں اس کی بہن کی لاش تھی، بالکل خاموش تھا۔"     
                                  ( ١٩٥٥ء، منٹو، سرکنڈوں کے پیچھے، ٤٨ )
                                
                             
                           
                          
                            
                              ٣ - بجھا ہوا، گل شدہ (چراغ، آگ وغیرہ کے لیے مستعمل)۔
                            
                            
                                
                                
                                  "پانی برسنے لگا اور اس قدر برسا کہ وہ آگ خاموش ہو گئی۔"     
                                  ( ١٩٢٥ء، تجلیات، ٢٥:٢ )
                                
                             
                           
                          
                            
                              ٤ - افسردہ، غمگین، رنجیدہ۔
                            
                            
                                
                                
                                  "خاموش مچمچاتی ہوئی آنکھوں سے کچھ اس طرح ایک ایک کا منہ تکتا تھا کہ رحم آنے لگتا۔"     
                                  ( ١٩٧٦ء، چوتھی دنیا، ٤٩ )
                                
                             
                           
                          
                            
                              ٥ - مردہ، مرا ہوا؛ (حرفِ تنبیہ) چپ کرو (استاد بچوں کو عموماً کہتے ہیں) (جامع اللغات)