زن

( زَن )
{ زَن }
( فارسی )

تفصیلات


اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : زَنان [زَنان]
١ - عورت ذات خصوصاً بالغ عورت۔
"کوئی اور حاکم وقت ہوتا تو بگڑ بیٹھتا، زن و بچہ کھو لو میں پلوا دیتا"      ( ١٩٨٥ء، طوبٰی، ٥٤٩ )
٢ - زوجہ، بیوی، دلہن۔
"سلطان رقیہ بیگم . اکبری زن کلاں یعنی پہلی بیوی تھی"      ( ١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٧٦٧:٥ )
٣ - صنف نازک، جنس اناث۔
 وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ اسی کے ساز سے ہے زندگی کا سوز دروں      ( ١٩٣٢ء، ضرب کلیم، ٩٢ )
  • عَوْرَت
  • ناری
  • woman
  • wife