شاد

( شاد )
{ شاد }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی سے اردو میں اصل صورت اور مفہوم کے ساتھ ہوا۔ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٠٣ء کو "نوسرہار بحوالہ اردو ادب" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - خوش، مسرور۔
"دست بدعا ہوا کہ اے خالق ارض و سما . اور پشت پناہ خاص و عام رکھ دوست شاد دشمن خراب رہیں۔"      ( ١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٣ )
٢ - پُر، بھرا ہوا، لبریز۔ (فرہنگِ آصفیہ)۔
١ - شاباش دینا
تعریف کرنا، حوصلہ بڑھانا، ہمت افزائی کرنا۔"ابا نے ایسا تھپ تھ پایا جیسے کسی کو شاباش دے رہے ہوں۔"      ( ١٩٤٢ء، کرنیں، ٥٨ )
٢ - شاد کرنا
خوش کرنا؛ مرادپوری کرنا۔ خوگرہوں میں رنج ستم کا دیکھو مجھ کو شاد نہ کرنا      ( ١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٣٠ )
  • pleased
  • delighted
  • joyful;  (in comp.) full (of);  much