شفیع

( شَفِیع )
{ شَفِیع }
( عربی )

تفصیلات


شفع  شَفِیع

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٧٨ء کو "کلیاتِ غواصی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - شفاعت کرنے والا۔
"شفیع، وکالت و سفارش کرنے والا یا بیع میں اپنے حق کو ظاہر کرنے والا"      ( ١٩٨٤ء، فنِ تاریخ گوئی اور اس کی روایت، ١١٧ )