اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - معاشقہ، عشق بازی، محبت۔
کوئی عشووں کے اٹھاتی ہوئی طوفان چلی کوئی پر گام لٹاتی ہوئی رومان گئی
( ١٩٨٥ء، خواب در خواب، ١٤٣ )
٢ - جذباتیت، جذباتی کیفیت، عشقیہ کیفیت۔
"میں اب اس معاملہ میں زیادہ رومان پیدا کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔"
( ١٩٢٤ء، مذاکرات نیاز، ١١:١ )
٣ - ادب کی وہ صنف جس میں غیر حقیقی باتیں بیان کی جائیں، عشق و محبت کی داستان، فرضی داستان، حیرت انگیز واقعہ یا وہ فرضی قصہ جو کسی سورما کی مہمات سے متعلق ہو۔
"رومانوں میں سب سے زیادہ مشہور ایک فرانسیسی قصہ ہے۔"
( ١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ٩١ )
٤ - ایسی تخلیقات جن میں حسنِ فطرت کی دلآویزیوں، نسوانی حسن کی دلفریبیوں، اور نزاکت و نفاست کو بنیادی اہمیت حاصل ہوتی ہے اور ایک خاص قسم کی پُرکیف اور سرور آگیں فضا بھی احاطہ کئے ہوتی ہے۔ (کشاف تنقیدی اصطلاحات)