صفت ذاتی ( واحد )
١ - گلاب کے رنگ کا، ہلکا سرخ، گلگوں نیز گہرا پیازی۔
"ایک روز وآپس آیا تو ہاتھ میں آلوچے کے گلابی شگوفوں سے لدی ہوئی بڑی سی ڈالی تھی۔"
( ١٩٨٨ء، یادوں کے گلاب، ٤٦ )
٢ - [ ] گلاب میں بسا ہوا، گلاب آمیز، جیسے: گلابی پیڑا ہے قند کا، گلابی ریوڑی ہے کھانڈ کی۔ (فرہنگ آصفیہ)
٣ - ہلکا، کم کم، خوشگوار جو شدت نہ رکھتا ہو جیسے گلابی جاڑا وغیرہ۔ (فرہنگِ آصفیہ)۔