١ - کاجل بھیگنا
آنکھیں نمناک ہونا، آنسو کے ساتھ کاجل کا پھیلنا۔ لڑکیوں کے دکھ عجب ہوتے ہیں سکھ اس سے عجب ہنس رہی ہیں اور کاجل بھیگتا ہے ساتھ ساتھ
( ١٩٧٧ء، خوشبو، ١٦١ )
٢ - کاجل پھیلنا
کاجل کاآنکھوں سے باہر آ جانا (عموماً آنسوءوں کے سبب) آنکھیں بھیگنا۔ پچھلے کے دھندلکے نے جی موہ لیا میرا کیا یہ بھی ان آنکھوں پھیلا ہوا کاجل ہے
( ١٩٣٨ء، سریلی بانسری، ١٤٠ )
٣ - کاجل چرانا
دیدہ دلیری دکھانا، بہت صفاءی سے چوری کرنا۔"آخر یہ قافلۂ حسن روانہ ہوا اور حسن کی آنکھ میں سے کاجل چرانے والے رام سروپ اور خورشید بھی۔"
( ١٩٦٧ء، عشق جہانگیر، ١٠١ )