جمال

( جَمال )
{ جَمال }
( عربی )

تفصیلات


جمل  جَمِیل  جَمال

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے اصلی حالت اور معنی میں ہی ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٥٨٢ء کو "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - حسن، خوب صورتی، روپ۔
"جلال بغیر جمال کے ناقص و ادھورا ہے۔"      ( ١٩٦٢ء، تاریخ جمالیات، ١٧١ )
٢ - [ تصوف ]  تجلی حق کو کہتے ہیں اور اسکو مشاہدہ بھی کہتے ہیں نیز یہ ظہور ذات ہے بخلاف جلال کے کہ خفاء ذات ہے، جلال کی ضد۔ (مصباح التعرف، 92)
  • beauty
  • comeliness
  • pleasing ness;  elegance
  • prettiness