١ - بھارت میں ایک مشہور دریا جو سلسلۂ کوہ ہمالیہ کے گنگو تری نامی ایک پہاڑ سے نکل کر مختلف علاقوں سے گزرتا ہوا خلیج بنگال میں گرتا ہے، ہندو اس دریا کو نہایت مقدس مانتے ہیں اور اس میں نہانا باعث ثواب اور مردوں کی راکھ یا ہڈیاں اس میں ڈالنا ذریعۂ نجات سمجھتے ہیں۔
"ماں کو بیٹی کے "پھول" گنگا میں بہانے کے لیے بنارس جانے والی گاڑی میں سوار کرادیا۔"
( ١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ١٤٧ )