عدالت

( عَدالَت )
{ عَدا + لَت }
( عربی )

تفصیلات


عدل  عَدْل  عَدالَت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بھی بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٥٦٣ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : عَدالَتیں [عَدا + لَتیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : عَدالَتوں [عَدا + لَتوں (و مجہول)]
١ - انصاف، دادرسی، عدل، عادل ہونا۔
"سبحان اللہ کیا عدالت آپ کی فطرت میں تھی۔"      ( ١٨٨٧ء، خیابان آفرینش، ١٤ )
٢ - کچہری، کورٹ، انصاف کی کچہری۔
 ہمارے ادراک کی صداقت تمہارے الزام کی نجابت کبھی تو تاریخ کی عدالت میں پیش ہو گی      ( ١٩٨١ء، جرم آگہی، ٥٨ )
٣ - برابری، مانند، نظیر بنانا، انصاف کرنے والا، جج۔ (مہذب اللغات؛ نوراللغات؛ علمی اردو لغت)
  • Equity
  • justice
  • law;  a court of law or justice
  • assize
  • tribunal