محکمہ

( مَحْکَمَہ )
{ مَح (فتحہ م مجہول) + کَمَہ }
( عربی )

تفصیلات


حکم  حُکَم  مَحْکَمَہ

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'محکمہ' کے ساتھ 'ات' بطور لاحقہ جمع لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٤٥ء کو "قصۂ بے نظیر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع   : مَحْکَمات [مَح (فتحہ م مجہول) + کَمات]
١ - حکم کرنے کی جگہ، انصاف کرنے کی جگہ، کچہری،عدالت؛ دربار۔
"بعض زمیندار ایسے متمرد ہیں کہ محکمۂ حاکم میں حاضر نہیں ہوتے۔"      ( ١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٢٤٧:٣ )
٢ - سرشتہ، صیغہ، دفتر، شعبہ۔
"تمام محکموں میں کام تسلی بخش پایا۔"      ( ١٩٩١ء، اردو نامہ، لاہور، جنوری، ٢٣ )