سوگ

( سوگ )
{ سوگ ( و مجہول) }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - ماتم (خاص کر میت یا فوت شدہ چیز کا)؛ مصیبت، غم، رنج۔
 کہاں تلک وہ کریں سوگ مرنے والوں کا کر جینے والوں کو کچھ اور بھی تو کرنا ہے      ( ١٩٨٠ء، فکرِ جمیل، ٢٢٢ )
٢ - وہ رسم یا رسوم جو میت کے اظہار غم کے لیے ہو جیسے ماتم کی صف بچھانا، سیاہ لباس پہننا، مہندی وغیرہ نہ لگانا۔
"ہزاروں خدا کی نیک بندیاں ایسی ہیں جن کے گلے میں شادی کے چند ہی روز بعد سہاگ جا کر سوگ کا ہار پڑ جاتا ہے۔"      ( ١٩٢١ء، فغانِ اشرف، ٦٨ )
  • Affliction
  • grief
  • sorrow
  • lamentation
  • anguish