اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - رنج، اندوہ، دکھ، ملال، الم، افسوس (خوشی کا نقیض)
"عمل اور ایجاد کے شوق کی والہانہ تکمیل میں جو تکلیفیں اٹھانی پڑتی ہیں. وہ غم نہیں مضرابِ زندگی ہیں۔"
( ١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ١٢٦ )
٢ - سوگ، ماتم، گریہ و زاری۔
اس کے جانے سے ہے ہر چمن محوِ غم ماند پڑنے لگی شہر کی دلکشی
( ١٩٨٨ء، طلوعِ افکار، کراچی، ستمبر، اکتوبر، ١٣٩ )
٣ - فکر، پروا، پریشانی، اندیشہ۔
کوئی زباں بھی سیکھیں غم اس کا کچھ نہیں ہے غم ہے یہی جو چھوڑیں مذہب کی پاسداری
( ١٩١٢ء، گلزار بادشاہ، ١٢٢ )
٤ - یاد، خیال، دھیان، فکر محبوب۔
گل ہاتھوں میں دیئے ترے چھلّوں کی یاد میں دل پر تمہاری چوڑیوں کے غم میں کھائے داغ
( ١٨٧٢ء، فیض نشان، ٩٨ )