١ - وہ سیارہ جو سیاروں کے نظام کا مرکز کہلاتا ہے (خصوصاً) نظام شمسی کا مرکز جس کے گرد زمین اور دیگر سیارے گردش کرتے ہیں، بذاتِ خود گرم اور روشن ہے اور ان تمام کیمیائی توانائیوں کا سرچشمہ ہے جو اس کے سیاروں اور سیارچوں تک روشنی اور حرارت کی صورت میں پہنچتی ہیں۔
"پھر 'علامت کا جنم' کی صورت میں اس نفسی وقوعہ کا مطالعہ کیا گیا ہے جو تخلیق میں آئے تو سورج کی کرن بن کر محدب شیشہ پر رقصِ کناں ہوتا ہے۔"
( ١٩٨٣ء، تخلیق اور لاشعوری محرکات، ٩ )