الم

( اَلَم )
{ اَلَم }
( عربی )

تفصیلات


الم  اَلَم

عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ذہنی کرب، جس کا اثر دل و دماغ دونوں پر ہو۔
 اظہار الم کے لیے پہلو نکل آئے نالوں کو کیا ضبط تو آنسو نکل آئے      ( ١٩٢٦ء، فغان آرزو، ٢٧٠ )
٢ - مرض، درد۔
 کرو تو کل کہ عاشقی میں نہ یوں کروے گے تو کیا کرو گے الم جو یہ ہے تو درد مندو! کہاں تلک تم دوا کروگے      ( ١٨١٠ء، میر، کلیات، ٣٤٧ )
  • pain
  • anguish
  • torment;  grief
  • affliction