دھوم

( دُھوم )
{ دھوم }
( سنسکرت )

تفصیلات


دھون  دُھوم

سنسکرت زبان کے لفظ 'دھون' سے ماخوذ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٣٩ء کو "کلیاتِ سراج" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : دُھومیں [دُھو + میں (ی مجہول)]
١ - چرچا، غللغہ، شہرت۔
 پھر بھی یہ حال ہے کہ بقولِ جناب داغ "ہندوستان میں دھوم ہماری زبان کی ہے"      ( ١٩٨٢ء، ط ظ، ١٩ )
٢ - شان و شوکت، طمطراق۔
"ایسی دھوم اور انتظام سے شادی کی کہ اگر حکیم صاحب خود بھی موجود ہوتے تو اس سے بڑھ کر نہ کرتے۔"      ( ١٩٠٠ء، خورشید بہو، ١١ )
٣ - ہنگامہ، غل غپاڑا، چیخم دھاڑ۔
"گاؤں میں کتنی چہل پہل ہے عید گاہ جانے یک دُھوم ہے۔"      ( ١٩٣٥ء، دودھ کی قیمت، ٥٧ )
٤ - کام کاج؛ گڑبڑ؛ گھبراہٹ، کھکھیڑ، اضطراب؛ افواہ سازی؛ دقت، مشکل، پریشانی، درد سری؛ مخبری۔ (ماخوذ: پلیٹس)۔
  • Noise
  • bustle
  • bluster
  • tumult
  • uproar;  report
  • rumour
  • fame;  celebrity
  • display
  • parade
  • pomp
  • ado