اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - میان سے تلوار نکالنا۔ (ماخوذ: فرہنگِ آصفیہ)
٢ - چرچا، دھوم دھام، ظاہر و آشکار کرنا۔
کیا جگ میں شہرت رسالت کا توں ہمن میں ہوا اس جلد ست کا توں
( ١٦٨٨ء، ہدایاتِ ہندی، ٥٧ )
٣ - نیک نامی، نام آوری، دھوم، شہرت، ناموری، چرچا۔
"لوگ شہرت کے بے حد بھوکے ہوتے ہیں۔"
( ١٩٨١ء، اکیلے سفر کا اکیلا مسافر، ١٣ )
٤ - بدنامی کی اشاعت، رسوائی کی دھوم، ذلت و خواری (نیک نامی کی ضد)۔
خواب میں تم نہ آؤ میرے پاس شہرتوں کا خیال ہے مجہ کو
( ١٨٩٧ء، کلیاتِ راقم، ١٥٩ )