انسان

( اِنْسان )
{ اِن + سان }
( عربی )

تفصیلات


انس  اِنْس  اِنْسان

عربی زبان سے مشتق اسم 'انس' کے ساتھ 'ان' زائد برائے مبالغہ لگانے سے 'انسان' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٥٠٠ء کو "معراج القاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : اِنْس [اِنْس]
جمع غیر ندائی   : اِنْسانوں [اِن + سا + نوں (و مجہول)]
١ - بنی آدم،، نوع بشر، آدمی۔
"کیا بتاؤں کیسے انسان سے سابقہ پڑا ہے۔"      ( ١٩٣١ء، نقاب اٹھ جانے کے بعد، ٩ )
٢ - ایسا شخص جو اچھے اخلاق سے متصب ہو، مہذب و شائستہ۔
". اولمپیہ کے کھیلوں میں کامیاب ہوتا تھا اس کو انسان کہتے تھے۔"      ( ١٩٣١ء اخلاق نقو ماجس، ١٣٥ )
٣ - آنکھ کی پتلی، مردم دبدہ۔
"وہ حق تعالٰی کے لیے بمنزلہ انسان یعنی مردم چشم کے ہے۔"      ( ١٨٨٧ء، خصوص الحکم (ترجمہ)، ٤ )
  • man
  • mankind
  • human being
  • mortal