صفت ذاتی ( واحد )
١ - غیر سرکاری ادارے یا نجی تعلیمی اسکول، مکتب، مدرسہ۔
"اسلامی خانگی مدارس کو امداد عطا کی جائے"
( ١٩٤٠ء جائزہ زبان اردو، ٦٢:١ )
٢ - گھریلو، گھر سے متعلق، گھر کا
"امجد اس واقعہ. اپنے اوپر خانگی بوجھ کا اضافہ دیکھ کر طرح طرح کی ہدایات صادر کرنے لگا تھا"
( ١٩٨٠ء، دیوار کے پیچھے، ٣٠ )
٣ - نجی، ذاتی
"وہ (انشا). ہندوستان کی عام سماجی اور خانگی زندگی سے گہرا ربط رکھتے ہیں۔
( ١٩٥٧ء، تحقیق و تنقید۔ ١٠٠ )
٤ - دیسی، ملک و قوم سے متعلق۔
سرفروشوں کے ہیں ہم سر، آپ سر، سرکار کے آپ کا منصب ہے سرکاری، ہمارا خانگی
( ١٩٢٧ء، بہارستان، ٧٥٦ )
٥ - جیب خرچ، مراد: محبوب خانہ۔
جنس بازار کی قیمت تو کھلی رہتی ہے خانگی بہی رقم آنکھوں میں تلی رہتی ہے
( ١٨٧٨ء، بحر (شعلۂ جوالہ، ٢٨٥:١) )
٦ - بال بچے، اہل و عیال۔
"بعض خانگی ضرورتوں نے بھی ان کو اس قیام پر مجبور کیا"
( ١٩٤٣ء، حیات شبلی، ٣٤٨ )
٧ - گھر کا پلا ہوا، پالتو۔
"آزاد بطیں بہت بلند پرواز ہوتی ہیں اور خانگی بطوں کو دس پانچ ہاتھ بھی اڑنا مشکل ہوتا ہے"
( ١٩٢٤ء، پرندوں کی تجارت، ٨ )
٨ - گھریلو ملازم
"خانگی لوگوں کو غلہ اور دوسری ضروریات زندگی کی چیزیں انبار خانوں میں جمع کرنے کی ممانعت کی جائے"
( ١٩١٣ء فغان ایران، ٣٥٩ )
٩ - مملکت سے متعلق وہ معاملات جن کا تعلق دفاع، مالیات وغیرہ سے ہو۔
"یہ صفحے ان خانگی رازوں کے بیان کرنے کے لیے نہیں ہیں جن کی حفاظت ایک شہنشاہ اور ایک بھنگی کو یکساں مدنظر ہوتی ہے"
( ١٨٩٣ء بست سالہ عہد حکومت، ٩٧ )
١٠ - لطیفہ، گھریلو چٹکلے یا کہانی، آپس کی بات۔
"تم بانگی دکھاؤ، رات بھر اپنا سر پھراؤ، بھولی ہوئی خانگی سناؤ"
( ١٩٠١ء راقم عقد ثریا، ١٦٦ )
١١ - نجی خط، ذاتی مراسلہ
"تحریک (تحریک خلافت) کی سرد بازاری کو دیکھ کر ایک خانگی نیاز نامہ میں سردار قافلہ. کے نام لکھنا پڑا"
( ١٩٤٥ء، حکیم الامت، ٤٩ )