صفت ذاتی ( واحد )
١ - عذر کیا گیا، معافی چاہا ہوا، (مجازاً) مجبور، ناچار، بے بس۔
"پرانے اسالیب ہمارے تجربوں کے اظہار سے معذور ہیں۔"
( ١٩٨٤ء، ترجمہ: روایت اور فن، ١٥٧ )
٢ - اپاہج، ناقص الخلفت، محتاج۔
"بینائی اتنی ناقص ہوگئی کہ لکھنے پڑھنے سے معذور ہوگئے، وکالت سے استعفیٰ دینا پڑا۔"
( ١٩٩٧ء، قومی زبان، کراچی، مئی، ٦ )
٣ - معاف کیا گیا، قابل عفو، مرفوع القلم۔
"مجھے خوف ہے کہ میں. اعادہ نہ کر جاؤں اگر ایسا ہو تو مجھے معذور جانیے۔"
( ١٩٩٢ء، اردو، کراچی، اپریل تھا جون، ١٦ )
٤ - بند، رکا ہوا، اٹکا ہوا، اٹکاؤ رکھنے والا۔ (فرہنگ آصفیہ)۔
٥ - [ طب ] جس کے گلے میں درد ہو جس کا ختنہ ہو گیا ہو۔ (مخزن الجواہر)۔
٦ - قاصر، محروم۔
"یوں اس نسخے کا قاری یہ جاننے سے معذور رہتا ہے کہ میرا من کے زمانے میں املا کا انداز کیسا تھا۔"
( ١٩٩٩ء، قومی زبان، کراچی، جون، ٢٦ )