صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - الگ، علیحدہ، جُدا، دور۔
"کنچن سنار، چوہان گڑھ سے چار کوس کے فاصلہ پر راٹھور گڑھ میں رہتا تھا، علاقہ بھر کا سب سے نرالا اور منفرد سنار تھا۔"
( ١٩٨٧ء، ابوالفضل صدیقی، ترنگ، ٦٣ )
٢ - ممتاز، ان میل، بے جوڑ۔
"دور ہو متوالا وہاں کا بیان الگ یہاں کا ہے نرالا۔"
( ١٩٢١ء، گورکھ دھندا، ٤٨ )
٣ - عجیب و غریب، غیر معمولی، انوکھا، نادر، اچھوتا۔
"لیکن قدرت کے کام بھی نرالے ہوتے ہیں۔"
( ١٩٩٠ء، پاؤں کی زنجیر، ٥٥ )
٤ - سنسان، ویرانہ، خالی، سُونا۔
جسے فرزند کرکے تونے پالا وہ پا کرکے محل میرا نرالا
( ١٧٩٧ء، یوسف زلیخا، فگار، ٥٧ )