مرکزی

( مَرْکَزی )
{ مَرْ + کَزی }
( عربی )

تفصیلات


رکز  مَرْکَز  مَرْکَزی

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'مرکز' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت لگانے سے 'مرکزی' بنا۔ اردو میں بطور 'صفت' مستعمل ہے۔ ١٩٤٠ء کو "معاشیات ہند" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( مذکر - واحد )
١ - مرکز سے منسوب یا متعلق؛ مرکز کا، درمیانی، وسطی، بیچ کا۔
"عوامی ہال کا مرکزی گیٹ تقریباً بند ہو چکا ہے۔"      ( ١٩٩٣ء، افکار، کراچی، مارچ، ٥٢ )
٢ - [ مجازا ]  بنیادی، نمایاں، خاص، ممتاز۔
"ایک کتابے کے سرورق پر حیدر آباد دکن کی مشہور اور مرکزی عمارت چار مینار کی تصویر تھی۔"      ( ١٩٨٦ء، بیلے کی کلیاں، ٣٣٣ )