سال

( سال )
{ سال }
( فارسی )

تفصیلات


اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم اور گاہے بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : سالْہا [سال + ہا]
جمع غیر ندائی   : سالوں [سا + لوں (واؤ مجہول)]
١ - بارہ مہینے کی مدت، برس۔
"انتظار کی گھڑیاں دنوں مہینوں اور سالوں پر پھیل جاتی ہیں۔"      ( ١٩٨١ء، سفر در سفر، ٤٣ )
متعلق فعل
١ - سالانہ، سال میں، فی سال۔
"بادشاہ دہلی نے پچاس روپے مہینا مقرر کیا، اس کے ولی عہد نے چار سو روپے سال۔"      ( ١٨٦٠ء، خطوط غالب، ٤٨٩ )