ظاہری

( ظاہِری )
{ ظا + ہِری }
( عربی )

تفصیلات


ظاہِر  ظاہِری

عربی زبان سے مشتق اسم 'ظاہر' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'ظاہری' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - ظاہر کا، خارجی (باطنی کی ضد)، نمائشی، دکھاوے کا۔
"مہاتما گاندھی نے اگرچہ ظاہری لڑائی ہار دی تھی لیکن اپنی روح میں انہوں نے ہار ماننے سے انکار کر دیا تھا۔"      ( ١٩٨٢ء، آتش، چنار، ٤٧٥ )
٢ - فرقۂ ظاہریہ کا کوئی فرد، ظاہر یہ مذہب کا ماننے والا۔
"شام میں ظاہریوں کی ایک بغاوت کا ذکر ملتا ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، اسلامی انسائیکلو پیڈیا، ١٠١٧ )
  • External
  • apparent