کرایہ

( کِرایَہ )
{ کِرا + یَہ }
( عربی )

تفصیلات


کرا  کِرایَہ

اصلاً عربی زبان کا لفظ ہے۔ عربی سے اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٤٥ء کو "احوال الانبیا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : کِرائے [کِرا + ئے]
جمع   : کِرائے [کِرا + ئے]
جمع غیر ندائی   : کِرایوں [کِرا + یوں (و مجہول)]
١ - کسی چیز کے استعمال کرنے کا معاوضہ یا اجرت (مکان، گاڑی، جانور وغیرہ کی)، بھاڑا، اجرت۔
"سرمایہ اور کرایہ ایسے کھاتے میں پڑ جائے گا کہ حکومت کو بھی خبر نہیں ہونے پائے گی۔"      ( ١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ١٨٨ )
  • hire
  • fare
  • rent
  • freight