اجرت

( اُجْرَت )
{ اُج + رَت }
( عربی )

تفصیلات


اجر  اُجْرَت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے اسم معاوضہ ہے اردو میں بھی مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "تحفۃ المومنین" کے قلمی نسخے میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معاوضہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : اُجْرَتیں [اُج + رَتیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : اُجْرَتوں [اُج + رَتوں (و مجہول)]
١ - حق محنت، مزدوری، صلہ خدمت، کرایہ، معاوضہ استعمال۔
"آٹھ سال کے لیے نوکر رکھ لیا اور اس کی اجرت یہ ٹھہرائ کہ وہ اس کی شادی اپنی ایک بیٹی سے کر دیں گے۔"      ( ١٩٤١ء، الف لیلہ و لیلہ، ٩٩:٢ )
  • recompense
  • compensation
  • reward
  • remuneration
  • return
  • requitable
  • retribution;  cost
  • price
  • hire
  • fare
  • pay
  • fee