کرہ

( کُرَہ )
{ کُرَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : کُرے [کُرے]
جمع   : کُرے [کُرے]
جمع غیر ندائی   : کُروں [کُروں (واؤ مجہول)]
١ - گول چیز، گولا، گیند۔
"مدارچے ایک کُرے (Sphere) کی شکل کے ہوتے ہیں۔"      ( ١٩٨٠ء، نامیاتی کیمیا، ١٤۔ )
٢ - [ جغرافیہ ]  روئے زمین کا نقشہ جو گوے کی شکل میں بنایا جاتا ہے، گلوب۔
"اس زمانے کی رصد گاہوں کا سازو سامان . اصطرلاب ، مقیاس الارتفاع اور کرہ پر مشتمل ہوتا تھا۔"      ( ١٩٦١ء، مہ و انجم، ٢٣ )
  • a globe
  • orb
  • sphere
  • ball