صفت ذاتی ( واحد )
١ - (کسی کام کی) لیاقت یا قابلیت رکھنے والا، قابل، اہل۔
"اب تو اس لائق بھی ہو چکے ہیں کہ کما کر کھائیں۔"
( ١٩٦٢ء، آنگن، ٢٣ )
٢ - موزوں واجب، ضروری، شایاں، مناسب۔
یہ نہیں ہے لائق دلبری یہ نہیں ہے طرز ستمگری کوئی دیکھیے جو نیا پری اسے چٹکیوں میں اڑائیے
( ١٨٨٦ء، دیوان سخن، ٢٠٢ )
٣ - روا، جائز، مباح۔
"میں نے تیرے ساتھ نیکی کی ہے، اس کے بدلے بدی کرنا تجھے لائق نہیں۔"
( ١٨٢٤ء، سیر عشرت، ٩٨ )
٤ - سزاوار، قابل، مستحق۔
"ابرار صاحب لائق مبارکباد ہیں کہ اللہ تعالٰی نے انہیں جذبات کے خلوص اور اسلوب اظہار کے حسن سے نوازا۔"
( ١٩٧٨ء، صد رنگ، ٩ )
٥ - قابل، ذی جوہر، ہنر مند، اہل، ہوشیار، دانا، عالم، گرامی قدر۔
"اورنگ زیب نے جو لائق اور راسخ العقیدہ حکمران تھا، برسر اقتدار آکر نہ صرف سلطنت کو استحکام بخشا بلکہ اسلامی قومیت کو بھی تشخص آشنا کیا۔"
( ١٩٨٦ء، اقبال اور جدید دنیائے اسلام، ٢٦٣ )
٦ - جتنا چاہیے اتنا، جیسا چاہیے ویسا، کافی، حسب ضرورت۔
"آپکے لائق روٹیاں اتر آئی ہیں۔"
( ١٩٤٣ء، دلی کی چند عجیب ہستیاں، ١٢٨ )
٧ - مطابق۔
"جو کچھ بھی کیجیے حیثیت کے موافق اور آمدنی کے لائق۔"
( ١٩٠٨ء، صبح زندگی، ١٣٢ )