عکس

( عَکْس )
{ عَکْس }
( عربی )

تفصیلات


عکس  عَکْس

عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ ثلاثی مجرد کے باب کا مصدر بھی ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع   : عُکُوس [عُکُوس]
١ - الٹ، الٹا کرنا، منقلب کرنا، تقلیب۔
"اس کا عکس (Converse) بھی صحیح ہے، یعنی دو سفری موجوں کے انطباق سے ہم ایک ایستادہ موج بھی حاصل کر سکتے ہیں۔"      ( ١٩٧٤ء، موجیں اور اہتزازات، ١٥٩ )
٢ - شبیہ جو پانی یا آئینے وغیرہ میں دکھائی دے۔
"پانی کی سفید تھالی میں اپنے سرکا عکس دیکھتا رہا۔"      ( ١٩٨٨ء، نشیب، ١٨٦ )
٣ - شبیہ، تصویر، شکل۔
"لارڈ ماونٹ بیٹن کو اپنے آخری دم تک یہ یقین رہا کہ پاکستان کا مطالبہ جناح صاحب کی اس آرزو کا عکس تھا کہ ان کے مخالفین ان کے سامنے اظہار عجز کریں۔"      ( ١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ١٢ )
٤ - پر تو، جھلک۔
"یہ قوت قدرت کی تخلیقی طاقت کا ایک عکس ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ١١٧ )
٥ - پرچھائیں، سایہ۔
"رخساروں کی چمک دمک ایسی تھی کہ ڈاڑھی کی سیاہی کا عکس ان میں اس طرح پڑتا تھا جیسے آئینے میں۔"      ( ١٨٨٤ء، تذکرۂ غوثیہ، ١٠٦ )
٦ - نقل، کاپی۔
"انہوں نے مسودہ تو اپنے پاس رکھ لیا اور اس عکس میرے حوالے کرتے ہوئے فرمایا۔"      ( ١٩٨٢ء، اردو قواعد، شوکت سبزواری، (حاشیہ)، ٥ )
٧ - [ منطق ]  موضوع کو محمول اور محمول کو موضوع بنانے کا عمل یا وہ قضیہ جو کسی قضیے کے موضوع کو محمول اور محمول کو موضوع بنانے سے صورت پذیر ہو۔
"اسی کا عکس نقیض یہ ہو گا۔"      ( ١٩٤٠ء، اسفار اربعہ (ترجمہ)، ٧٩٤:١ )
٨ - [ تصوف ]  اعیانِ ثابتہ کو کہتے ہیں جو وجود کا عکس ہے۔ (مصباح التعرف)
٩ - ضد۔
"فرشتے نوری ہیں اور نور کو نار کا عکس بیان کیا جاتا ہے، پس ثابت ہوا کہ فرشتے آگ میں زندہ نہیں رہ سکتے۔"      ( ١٩١٥ء، سی پارۂ دل، ١٩٢:١ )
١٠ - عداوت۔
"ایک دین نیا نکالا ہے اور معلوم ہوا ہے کہ بسبب اس اختراع کے ہم سے کیسا عکس و نزاع پیدا کیا ہے۔"      ( ١٨٥٥ء، غزواتِ حیدری، ٢١٢ )
  • the reverse (of)
  • the converse
  • or the contrary (of);  counterpart;  inversion;  reflection
  • a shadow
  • a reflected image (as in a mirror
  • or water) opposition;  spite.