عوض

( عِوَض )
{ عِوَض }
( عربی )

تفصیلات


عاض  عِوَض

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم اور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - بدلہ، معاوضہ، اجر؛ تاوان، جرمانہ، مکافات، جزا، پاداش۔
"زمین کے بڑے بڑے رقبے فوجی خدمات کے عوض تقسیم کیے جاتے تھے۔"      ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ١٠٤ )
متعلق فعل
١ - بجائے، بدلے۔
 ذہن کے جب کبھی ماضی کے دریچے کھولے سرد جھونکوں کے عوض گرم ہوا آئی ہے      ( ١٩٨١ء، ناتمام، ١٥٧ )
  • Instead
  • for