سہل

( سَہْل )
{ سَہْل (فتحہ س مجہول) }
( عربی )

تفصیلات


سہل  سَہْل

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب نیز بطور متعلق فعل سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے من و عن اردو میں داخل ہوا اور بطور صفت نیز بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - آسان، مشکل کا نقیص۔
"میں تو اتنی فارسی نہیں جانتا کہ مشکل الفاظ لکھ سکوں. اگر کیفیات کا احساس ہو تو مشکل زبان بھی سہل ہو جاتی ہے۔"      ( ١٩٣٠ء، اقبال نامہ، ٣٧١:٢ )
٢ - سرسری، غیر اہم، معمولی، حقیر۔
 سہل کہتا ہوں ممتغ حسرت نغزگوئی مرا شعار نہیں      ( ١٨٥١ء، حسرت، کلیات، ٢٧١ )
٣ - نرم زمین، پولی زمین، نرم اور ہموار زمین۔
"آبادی ویران، ویرانہ آباد، بربحر، سہل جہل، جہل سہل ہو جاتا ہے۔"      ( ١٨٨٣ء، طلائع المقدور، ٤ )
متعلق فعل
١ - بآسانی، سہولت سے، بلادقت۔
"شہسواری اور تیر اندازی تو بیشک سہل آجاتی ہوگی، لیکن کیا اچھی بات ہوتی اگر ہمیں معلوم ہو جاتا کہ راست بازی کن کن طریقوں سے سکھاتے ہیں۔"      ( ١٨٨٠ء، نیرنگِ خیال، ٣٤ )
  • Easily