ژولیدہ

( ژولِیدَہ )
{ ژو (و مجہول) + لی + دَہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی مصدر 'ژولیدن' سے حالیہ تمام 'ژولیدہ' اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٦٥ء کو "پھول بن" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - الجھا ہوا، پریشان، درہم برہم، بکھرا ہوا، تتربتر۔
"ژولیدہ اور پیچیدہ انداز بیان کے سبب مافی الفمیر ادا نہیں ہو پایا۔"      ( ١٩٨٥ء، تفہیم اقبال، ١٥ )
  • entangled;  mixed
  • intricate;  dishevelled