٢ - [ موسیقی ] ستار یا سارنگی کے گونج کے تار جو اس کی ڈنڈی کے سطح سے ملے ہوئے تنے رہتے ہیں، یہ تارساز کی نوعیت کے لحاظ سے سات سے سترہ تک اتار چڑھاؤ سے لگائے جاتے ہیں عام طور سے نو ہوتے ہیں جن میں آٹھ گمت اور ایک ان کے نیچے یہ سبھی تار چکاریوں کی آواز سے گونجتے ہیں۔
"اوپر سے نیچے تک ہر ایک طرب کو ستار کے پردوں میں اول ملا کر اور خوب ملا کر اوس کے ٹھاٹھ میں صحیح کر کے بجاؤ۔"
( ١٨٧٥ء، سرمایۂ عشرت، ٢٨٥ )