لباس

( لِباس )
{ لِباس }
( عربی )

تفصیلات


لبس  لِباس

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے۔ اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : لِباسوں [لِبا + سوں (و مجہول)]
١ - پوشاک، کپڑے، جامہ، پوشش۔
"غلام حیدر وائین نے کہا کہ جس طرح پاکستانی لباس رائج ہو چکا ہے، اسی طرح اردو زبان بھی قومی زبان کی حیثیت سے آہستہ آہستہ رائج ہو جائے گی۔"      ( ١٩٩١ء، اردو نامہ، لاہور، جون، ٣٤ )
٢ - روپ، شکل، بھیس۔
"جوتش کی کتاب کو عربی کا لباس پہنایا۔"      ( ١٩٤٣ء، تاریخ، الحکما (ترجمہ)، ١٦ )
٣ - جعل سازی۔ (جامع اللغات)
  • garment
  • vesture
  • raiment
  • robe
  • apparel
  • clothes
  • dress
  • attire
  • habit;  appearance;  guise;  a veil;  forgery