عنبر

( عَنْبَر )
{ عَم + بَر }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - خاکستری رنگ کا ایک خوشبو دار مادہ جو عنبر نامی مچھلی کے پیٹ سے نکل کر سطح آب پر جمع ہو جاتا ہے بعض وقت اس مچھلی کا شکار کرکے اس کے پیٹ سے بھی نکال لیتے ہیں، عمدہ خوشبو، شاہ بو، خوشبو۔
 اٹھا لذتِ عود و عنبر اٹھا اٹھا لطفِ زلفِ معطر اٹھا      ( ١٩٧٧ء، سرکشیدہ، ١٣١ )
  • ambergris
  • a rich perfume