صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - جس میں اپنی نوع کے جزئیات کے اعتبار سے کوئی نقص وغیرہ نہ ہو، مکمل پورا، تمام (ادھورا کی ضد)۔
"تنقید کامل بصیرت و علم کے ساتھ، موزوں و مناسب طریقے سے . حکم لگاتا ہے۔"
( ١٩٨٩ء، اشارات تنقید، ٣ )
٢ - (اپنے علم یا فن میں) ماہر، استاد۔
"علماء کے لیے صدر امین اور صدرالصدور ہونا دشوار نہ تھا بلکہ ایسے کامیلین کے لیے یہ عہدے مخصوص ہو گئے تھے۔"
( ١٩١٠ء، امیر مینائی، مکاتیب امیر، ١٤ )
٣ - عارف، خدا رسیدہ۔
"یہ ایک بڑے کامل فقیر نے مجھکو پڑھ دیا ہے۔"
( ١٨٩٠ء، طلسم ہوشربا، ٥٩:٤ )
٤ - [ عروض ] ایک بحر کا نام جس کا وزن مفاعِلُن، 8 بار ہے، بحر کامل۔
"امیر نے چوبیس بحروں میں تالیں ایجاد کی ہیں، جن کے اقسام حسب ذیل ہیں: بحر کامل . بحر وافر۔"
( ١٩٦٠ء، حیاتِ امیر خسرو، ١٨٥ )
٥ - [ آب پاشی ] چکنی مٹی کی بغیر ریت ملی نشیبی اور ڈھالو زمین گنے اور گیہوں کی کاشت کے لیے نہایت عمدہ ہوتی ہے، اس زمین کو آبپاشی کی ضرورت نہیں ہوتی اور اس کے کنویں کا پانی بہت اچھا ہوتا ہے۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 85:6)