اسم نکرہ ( واحد )
١ - [ اقلیدس ] دائرہ، دائرے کا دور، گھیرا، احاطہ۔
"دائرے کے محیط و قطر کی نسبت . کا تین درجے اعشاریہ تک صحیح اندازہ کر لینا۔"
( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٢٦٥:٥ )
٢ - بڑا دریا، بحر بےکراں، زخار سمندر۔
"دنیا ایک کچا گھڑا ممکنات کے جھکڑ اڑاتے محیط میں بہہ رہی تھی۔"
( ١٩٨٩ء، مصروف عورت، ٦٠ )
٣ - چکر، گھیرا، گردہ، احاطہ۔
"اریٹوس تھینز جو آج سے تقریبا . مصر میں آباد تھا، نے زمین کا محیط سب سے پہلی مرتبہ دریافت کیا۔"
( ١٩٦٤ء، طبعی جغرافیہ، ٢ )
٤ - [ تشریح ] کسی عضو کو گھیرنے والا عضلہ۔ (فخزن الجواہر)۔
٥ - پورے عالم پر چھایا ہوا؛ (مجازاً) خدا وند تعالٰی کا ایک صفاتی نام۔
"اب کسی کو محاط کہیں کس کو خدا سمجھیں کس کو بندہ۔"
( ١٨٨٤ء، گلدستۂ امامت، ٥٣ )
٦ - آسمان جسے زمین اور سیاروں وغیرہ پر محیط خیال کیا جاتا تھا۔
وہم جس کے کو محیط سمجھا ہے دیکھیے تو سراب سے وہ بھی
( ١٨١٠ء، میر، کلیات، ٤٩٥ )