قدم

( قَدَم )
{ قَدَم }
( عربی )

تفصیلات


قدم  قَدَم

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں معنی و ساخت کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا اور اسم کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع   : اَقْدام [اَق + دام]
جمع غیر ندائی   : قَدموں [قَد + موں (واؤ مجہول)]
١ - پانو (انگوٹھے کے سرے سے ایڑی کے کنارے تک) پا۔
 جب قدم بسمل نے قاتل کی حد سے پار رکھ دیا پانو پر سر رکھ دیا یا پانو سر پر رکھ دیا      ( ١٨٩٥ء، دیوان راسخ دہلوی، ٣٣ )
٢ - وہ فاصلہ جو رفتار کی حالت میں دوپیروں کے درمیان ہو، گام۔
"اس مقصد کے حصول کی طرف پہلا قدم یہ ہے کہ انہیں تعلیم دی جائے۔"      ( ١٩٤١ء، ہماری غذا (پیش لفظ)، ٧ )
٣ - آمد، آنا جانا، آمدورفت (گھوڑے، بیوی یا کسی کے آنے کا شگون)۔
"بہو کا قدم ہمارے گھر میں مبارک ہوا۔"      ( ١٩٢٩ء، نوراللغات، ٦٢٢:٢ )
٤ - پیروں کا تلوا۔
 دوسرے عالم میں ہوں "دنیا" سے میری جنگ ہے "تاج شاہی" سے "قدم" بھی مس کروں تو ننگ ہے      ( ١٩٢٠ء، روحِ ادب، ١٩ )
٥ - نقش پا، پانْو کا نشان۔ (ماخوذ: نوراللغات)
٦ - گھوڑے کی وہ تیز اور بے تکان چال جس میں اگلے اور پچھلے پانْو کی حرکت برابر ہو، اس سے سوار کو تکان نہیں ہوتی۔
 غرض دوڑ، سرپٹ، قدم اور چال ہر اک اسپ کے دیکھے یہ سب کمال      ( ١٨٩٣ء، صدق البیان، ١٢٦ )
٧ - [ مجازا ]  ذات، دم، واسطہ (عوماً سے کے ساتھ)۔
 رونق تھی بہت دشت میں کچھ اپنے قدم سے ویرانے کئی روز سے سنان بہت ہیں      ( ١٩١١ء، دیوان ظہیر، ٨٧:٢ )
٨ - [ تصوف ]  اس نعمت کو کہتے ہیں جس کا ازل میں حق تعالٰی نے بندے کے لیے حکم کیا تھا اور حق کی اس آخری موہبت اور عطیہ کو بھی کہتے ہیں جس سے عبد کی تکمیل ہوتی ہے۔ (مصباح التعرف)
١ - قدم جمانا
جم کر کھڑے ہونا یا رہنا، مستقل ہو کر رہنا، مضبوطی سے کھڑے ہونا۔"مقابلے کے وقت ہمارے قدم جمائے رکھے"      ( ١٩٦٩ء، معارف القرآن، ٥٥١:١ )
ٹھکانا بنانا، ٹھہرنے کی صورت پیدا کرنا، مستقل رہنا، استقلال کے ساتھ کسی کام میں مصروف رہنا۔"ابھی اردو ڈرامہ اپنے قدم جما ہی رہا تھا کہ مغرب سے فکشن کی ایک اور ادبی صُورت ناول کے نام سے اردو میں داخل ہو گئی"      ( ١٩٨٨ء، اردو کا افسانوی ادب، ١٠۔ )
٢ - قدم بوسی کرنا
[ شطرنج  ]  کسی بزرگ یا محبوب شخصیت سے ملاقات کرنا، کسی بڑے یا پسندیدہ شخص سے ربط رکھنا۔"فرماتے ہیں باپ سے کیونکر ملاقات کروں حجاب آتا ہے، سر افراسیاب برائے نذر پاءوں تو قدم بوسی کروں"      ( طلسم ہوشربا (مہذب اللغات) )
٣ - قدم پھونک پھونک کر رکھنا۔
(کسی کام میں) بہت احتیاط سے کام لینا، بہت سنجیدگی اور متانت کے ساتھ برتاءو کرنا۔"خواجہ صاحب تھوڑی دیر میں پھونک پھونک کر قدم اٹھاتے ہوئے برآمد ہوئے اور کٹورے کو دودھ سے لبالب پایا تو باچھیں کِھل گئیں"      ( ١٨٨٠ء، فسانۂ آزاد (مہذب اللغات) )
٤ - قدم مبارک ہونا
کسی کا آنا باعث سعادت ہونا۔۔ بیڑیاں لاتا ہے پنہانے کچھ ایسی کر دُعا اے جنوں مجھ مبارک ہو قدم حدّاد کا      ( ١٩٠٧ء، دفتر خیال، ٣٤۔ )
٥ - قدم زمین سے نہ لگنا
بہت تیز چلنا (علمی اردو لغت)
  • the foot;  sole of the foot;  a foot's length;  a footstep
  • step
  • pace