اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - دروازہ۔
"سلطان . کا مزاج . کسل مند ہے، باب ملاقات . بند ہے۔"
( ١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٦٧:١ )
٢ - معاملہ، تعلق، حق، بابت، امر، بارے (میں)۔
"انتقاد کے باب میں جن دشواریوں . کا ابھی ذکر ہوا ہے۔"
( ١٩٢٣ء، سیف و سبو (دیباچہ)، جوش، ١٠ )
٣ - نمائندہ۔
"ان کا . یہ دعویٰ ہے کہ یہ امام منتظر کے باب ہیں۔"
( ١٩٢٦ء، شرر، مضامین شرر، ١٢٠:٣ )
٤ - کسی کتاب کا وہ حصہ یا جزو جو تقسیم مضامین یا ترتیب واقعات کے لحاظ سے علیحدہ ہو، مبحث۔
حسن کی ایک فصل ہے، عشق کا ایک باب ہے دیکھ چکے ہیں ہم اسے، دہر نما کتاب ہے
٥ - عربی مصادر و افعال کے اوزان میں سے ہر ایک جو ان کی خاصیت کے اعتبار سے مقرر ہے۔
"مصدر بکسر الف مصدر باب افعال ہے مضبوط ہونا۔"
( ١٨٧٢ء، عطر مجموعہ، ٥١:١ )
٦ - نوع، طرح، شق، مد۔
"اہل عرب . صفائی کا نام نہیں جانتے تھے، اس بنا پر اس خاص باب میں آپ کو نہایت اہتمام کرنا پڑا تھا۔"
( ١٩١٤ء، سیرۃ النبی، ١٠٦:٢ )
٧ - دفعہ، ادھیا، حد۔ (فرہنگ آصفیہ، 24:1)
٨ - دربار، درگاہ، جیسے : باب عالی (فرہنگ آصفیہ، 340:1؛ نوراللغات، 487:1)
٩ - حساب کی مد، ٹیکس، محصول۔ (پلیٹس)