١ - دَر اٹھانا
دروازہ لگانا؛ رکاوٹ کھڑی کرنا۔ چاہے تعمیر دل جو ساتھ اٹھا لے جائے گا یوں خرابی کے لیے دیوار اٹھا یا در اٹھا
( ١٨١٦ء، دیوان ناسخ، ٢٢:١ )
٢ - دربدر پھرنا
دروازے دروازے پھرنا، آوارہ پھرنا، کوچہ گردی کرنا۔"اس کی تلاش میں دربدر پھرا ہوں"
( ١٨٩٠ء، فسانۂ دلفریب، ٥١۔ )
بھیک مانگتے پھرنا۔ (فرہنگ آصفیہ)
٣ - دربدر کرنا
دردر پھرانا، جگہ جگہ کی ٹھوکریں کھلوانا، آوارہ و سرگرداں کرنا؛ خراب و خستہ کرنا۔ نہ بیٹھیں کبھی چین سے اپنے گھر میں الٰہی ہمیں دربدر کرنے والے
( ١٩٣٦ء، شعاع مہر، ناراین پرشاد ورما، ١٤٧۔ )
٤ - درپر بیٹھنا
دروازے پر جم جانا، دھرنا دے کر بیٹھ جانا، در پر پڑنا۔"میر کی مثنوی دریائے عشق" میں ایک جوان غرضے میں کسی مہ پارہ کو دیکھ کر عاشق ہو جاتا ہے اور راسخ کے جوان کی طرح وہیں دَر پر بیٹھ جاتا ہے"
( ١٩٧٥ء، تاریخ ادب اردو، ٩٥٧:٢،٢۔ )
٥ - در پر دستک دینا
دروازہ کھٹکھٹانا، کنڈی بجانا؛ کسی کے ہاں جانا۔ آئی تھی کیا کیا ارماں لے کر مل نہ سکی دیوانے سے خالی در پر دستک دے کر لوٹ گئی تنہائی بھی