١ - خیال باندھنا
منصوبہ بنانا، ارادہ کرنا۔"وہ غرور کی شراب میں بدمست تھا اور خدا جانے کیا کیا خیال باندھ رہا تھا"
( ١٨٨٣ء، دربار اکبری، ١٥۔ )
تصور کرنا، سوچنا۔"پلنگ پر لیٹ کر محبوب بیگم کا خیال باندھا"
( ١٩٤٧ء، فرحت، مضامین، ١٤٢:٣۔ )
خواہش کرنا، آرزو کرنا۔"کیا آدمی کو مل جائے گا جو کچھ وہ خیال باندھے"
( ١٩٢١ء، احمد رضا بریلوی، ترجمہ القرآن الحکیم، ٨٣٨۔ )
مضمون آفرینی کرنا، اپنے ذہن سے مضمون ایجاد کرنا۔ دیکھی کبھی کمر نہ دین سے سنا جواب شاعر خیال باندھتے ہیں اس کا کیا جواب
( ١٨٧٠ء، الماس درخشاں، ٧٥۔ )
ذہن میں طرح طرح کے گمان لانا، وہم کرنا۔"غالب کی بڑی انا نے اپنے بارے میں خیال بھی بڑے بڑے باندھے۔
( ١٩٧١ء، غالب کون، ٥٦۔ )