اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - زبان سے یاد کرنا، بیان، چرچا، تذکرہ، یادآوری۔
"سرسید کا تفصیلی ذکر کرنے سے پہلے اس سے ذرا پہلے کے اردو مترجمین کا ذکر ضروری معلوم ہوتا ہے۔"
( ١٩٨٥ء، ترجمہ: روایت اور فن، ١٠ )
٢ - یادِ خدا، اللہ کا حمد و ثنا، تسبیح و دعا۔
"مذہبی تقریبات پر مجالسِ ذکر منعقد ہوتی ہیں۔"
( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٥٨٤:٣ )
٣ - [ تصوف ] جس چیز کے توسط سے مطلوب یاد آوے، عام اس سے کہ وہ اسماً یا فعلاً یا رسماً یا جسماً یا جسمانیۃً حاصل ہو، نسیان کی ضد۔ (مصباح التعرف)۔
٤ - کسی چیز کو محفوظ کر لینا، کسی بات کا دل میں مستحضر کر لینا، حفاظت کرنا۔ (اردو دائرہ معارف اسلامیہ)