جشن

( جَشْن )
{ جَشْن }
( فارسی )

تفصیلات


اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦١٤ء میں "بھوگ بل" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : جَشْنوں [جَش + نوں (و مجہول)]
١ - خوشی کی محفل؛ خوشی، عیش؛ عید وغیرہ تہوار کا دن۔
"وطن چھوڑ کر نکلے لیکن اس شان سے نکلے کہ جشن کا دھوکا ہوتا تھا۔"      ( ١٩١١ء، سیرۃ النبی، ٣١٨:١ )
  • a banquet
  • feast
  • festival
  • jubilee;  rejoicing
  • joy