١ - [ لفظا ] بار بار لوٹ کر آنے والا دِن، خوشی کا وہ دن جو بار بار آئے، اہل اسلام کے نزدیک سب سے بڑا تہوار، عیدالفطر ماہ شوال کا پہلا دن جس میں مسلمان خوشیاں مناتے ہیں چونکہ اس دن مسلمان فطرہ بھی ادا کرتے ہیں اس لیے اس کو عیدالفطر بھی کہتے ہیں۔
"اتفاق سے اسی دن ہندوؤں کی ایک عید تھی۔"
( ١٩٣٧ء، واقعات اظفری (ترجمہ)، ١١٧ )